0
Saturday 27 Oct 2012 15:19

اسکردو میں سرکاری کوارٹرز سے حقدار ملازمین محروم

اسکردو میں سرکاری کوارٹرز سے حقدار ملازمین محروم
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں سرکاری کوارٹرز سے حقدار ملازمین محروم رہ گئے، جبکہ بااثر اعلیٰ آفیسران نے سرکاری کوارٹرز پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع سکردو کے سرکاری کوارٹرز میں متعدد ایسے سرکاری ملازمین و آفیسران کی ٹیمز رہائش پذیر ہیں جن کی تعیناتی ضلع سے باہر ہے۔ ان میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سیکرٹری تعمیرات عامہ بھی شامل ہیں۔ ان آفسیران کے ذاتی گھروں کی بجائے افراد خانہ سرکاری کوارٹروں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ اور بھی متعدد ملازمین نے سرکاری کوارٹرز پر خلاف ضابطہ اپنا قبضہ رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے راست کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عیدالاضحی کے فورا بعد اس ضمن میں کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 206836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش