0
Sunday 21 Feb 2010 11:37

سی آئی اے نے ملا عبدالغنی برادر کی افغانستان منتقلی کا مطالبہ کر دیا

سی آئی اے نے ملا عبدالغنی برادر کی افغانستان منتقلی کا مطالبہ کر دیا
کراچی:اسلام ٹائمز-روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی سی آئی اے حکام،پاکستان میں گرفتار افغان طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو افغانستان کی بگرام جیل منتقل کرانا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں گرفتار افغان طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو بگرام جیل منتقل کرانے کی تجویز سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا اور دیگر اعلیٰ حکام نے دی ہے۔سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کمانڈر پاکستان میں کی جانے والی تفتیش میں کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہا ہے جب کہ اس سے اہم اور کارآمد معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جسے طالبان نیٹ ورک کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے اس لیے ملا برادر کو افغانستان کی بگرام جیل منتقل کیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملا برادر سے طالبان کے بینک اکاؤنٹس نمبرز سمیت ان کے ٹھکانوں اور تربیتی اڈوں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔سی آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملا برادر کی افغانستان منتقلی غیریقینی ہے جس کے لیے پاکستان کی جانب سے اعتراضات اور قانونی،سفارتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر کا کوڈ : 20689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش