QR CodeQR Code

حماس رہنما قتل،فرانس کی اسرائیلی حکام سے وضاحت طلب

21 Feb 2010 12:04

فرانس نے دبئی میں قتل ہونیوالے حماس رہنما کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں


پیرس:فرانس نے دبئی میں قتل ہونیوالے حماس رہنما کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے  اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ فرانسیسی وزیراعظم فرینکوس فیلن نے نیوز کانفرنس میں سوال کیا کہ حماس رہنما کے قاتلوں کے گروہ نے فرانسیسی پاسپورٹ کیسے استعمال کیا۔وہ اسرائیلی حکام سے اس معاملے پر وضاحت چاہتے ہیں۔ حماس رہنما محمود المبحوح کے قتل کا واقعہ 20 جنوری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا تھا۔جس میں ملزمان نے یورپین ممالک کے جعلی پاسپورٹ سفر کے لئے استعمال کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 20693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/20693/حماس-رہنما-قتل-فرانس-کی-اسرائیلی-حکام-سے-وضاحت-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org