QR CodeQR Code

عید الاضحیٰ، خیبر پختونخوا میں 4 گھنٹے تک موبائل سروس معطل رہی

27 Oct 2012 22:55

اسلام ٹائمز: نماز عید کے اجتماعات ختم ہونے کے بعد سروس بحال کردی گئی، تاہم اہم مذہبی تہوار کے موقع پر موبائل فون سروس کی معطلی پر عوامی حلقوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا میں 4 گھنٹے تک موبائل سروس معطل رہی، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موبائل نیٹ ورک سروس سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے 10 بجے تک بند معطل رہی۔ نماز عید کے اجتماعات ختم ہونے کے بعد سروس بحال کردی گئی، تاہم اہم مذہبی تہوار کے موقع پر موبائل فون سروس کی معطلی پر عوامی حلقوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے حساس اضلاع میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس چند گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 207071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207071/عید-الاضحی-خیبر-پختونخوا-میں-4-گھنٹے-تک-موبائل-سروس-معطل-رہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org