0
Sunday 28 Oct 2012 01:17

موبائل فون بند کرنے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، رحمان ملک

موبائل فون بند کرنے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ موبائل فون بند کرنے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، اس حوالے سے عدالت میں بیان دینے کیلئے درخواست دوں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ عوام مشورہ دیں کہ موبائل فون بند کرنے کا متبادل کیا ہوسکتا ہے، 4 گھنٹے موبائل بند کرنے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، موبائل فون بھتہ مافیا اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کا ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون سروس سے متعلق عدالت میں بیان دینے کیلئے درخواست دوں گا، موبائل فون بند ہونے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے، ناجائز استعمال ہونے والی تمام سمز بند کرنی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ موبائل فون بند ہونے سے رحمان ملک کو بھتا ملتا ہے، موبائل فون سروس بند ہونے سے کمپنیوں کو نقصان ہوتا ہے اور نقصان پر کون بھتہ دیتا ہے، جلد کراچی میں تاجروں سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی ہدایت پر لندن کے برمنگھم اسپتال میں زیر علاج ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 207086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش