0
Saturday 27 Oct 2012 20:41

افغانستان میں نماز عید پر ہونیوالا خودکش حملہ غیر مذہبی، غیر انسانی اور قابل مذمت ہے، مہمانپرست

افغانستان میں نماز عید پر ہونیوالا خودکش حملہ غیر مذہبی، غیر انسانی اور قابل مذمت ہے، مہمانپرست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے افغانستان میں عید کے دن ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوۓ شھید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ فاریاب کے شہر میمنہ کی عیدگاہ میں نماز عید کے موقع پر ہونے والا حملہ غیر انسانی اور غیر مذھبی اقدام ہے جو قابل مذمت ہے۔
درایں اثناء افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے ایک بیان میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی بنیاد پر ان محفوظ مقامات میں شامل ہیں کہ جن پر حملہ ممنوع ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ فاریاب کے شہر میمنہ کی عیدگاہ میں نماز عید کے بعد پولس کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد شھید اور 52 زخمی ہوگئے تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 207117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش