QR CodeQR Code

امریکی جنگ دہشتگردی کیخلاف نہیں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہے، قاضی حسین احمد

28 Oct 2012 18:39

اسلام ٹائمز: حافظ آباد کے نواحی قصبے جلالپور بھٹیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔ ایم ایم اے ابھی بحال نہیں ہوئی، شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمران بتائیں کہ گزشتہ بارہ سال سے امریکہ کا اتحای بننے پر پاکستان کو کیا فائدہ ہوا۔؟ امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔ حافظ آباد کے نواحی قصبے جلالپور بھٹیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ اقتدار کی خاطر حکومت اور اپوزیشن امریکی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشیشوں میں ہیں، امریکی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، اب اس پر عمل درآمد بھی ہونا چائیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایم ایم اے ابھی بحال نہیں ہوئی، شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 207220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207220/امریکی-جنگ-دہشتگردی-کیخلاف-نہیں-اسلام-اور-مسلمانوں-ہے-قاضی-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org