0
Sunday 28 Oct 2012 21:33

پاکستان اور چین کیساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں، سلمان خورشید

پاکستان اور چین کیساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں، سلمان خورشید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نے قانون دان سلمان خورشید کو نیا وزیرخارجہ نامزد کردیا ہے۔ سابق وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے سلمان خورشید کو نیا وزیرخارجہ نامزد کردیا ہے۔ سلمان خورشید انڈین نیشنل کانگریس سے 2009ء کے انتخابات میں لوک سبھا میں منتخب ہوئے۔ وہ کابینہ میں قانون، انصاف اور اقلیت کے امور کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق ان کا عہدہ اب ایشوانی کمار سنبھالیں گے۔ 59 سالہ سلمان خورشید نے اعلیٰ سیاست دان ایس ایم کرشنا کی جگہ سنبھال لی ہے۔ 

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ وزیرخارجہ کی حیثیت سے پاکستان اور چین ان کی پہلی ترجیح ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بھارت کے قریب ترین ہمسائے ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ وہ امور خارجہ کے حوالے سے موثر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ بھارتی کابینہ میں ردوبدل جاری ہے، آج سات نئے ارکان اپنے عہدے سنبھالیں گے۔ گذشتہ روز سات وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 207240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش