QR CodeQR Code

فرقہ واریت میں دہشتگرد تنظیمیں اور ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، سید مرید کاظم

28 Oct 2012 21:56

اسلام ٹائمز: ایم پی اے کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملک میں سیاستدانوں نے اچھا کردار ادا کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس پر قابو نہ پا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن سید مرید کاظم شاہ کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت میں دہشتگرد تنظیمیں اور ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ ’’جس مسلک سے آپ کا تعلق ہے ملک میں اس کے پیروکاروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، آپ کے خیال میں اس قتل و غارت گری میں کونسی قوتیں ملوث ہیں۔‘‘ تو ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو فرقہ واریت ہے کوئی مسلمان یہ نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، اس میں دہشتگرد تنظیمیں اور پاکستان دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک میں سیاستدانوں نے اچھا کردار ادا کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس پر قابو نہ پا سکیں، انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کو دیکھ لیں کتنا فرق پڑ گیا ہے، آج کے ڈی آئی خان اور دو تین سال پہلے کے ڈی آئی خان کی کیا پوزیشن تھی۔


خبر کا کوڈ: 207247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207247/فرقہ-واریت-میں-دہشتگرد-تنظیمیں-اور-ملک-دشمن-غیر-ملکی-ایجنسیاں-ملوث-ہیں-سید-مرید-کاظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org