QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ حملہ، دو افراد جاں بحق، 7 زخمی

28 Oct 2012 22:19

اسلام ٹائمز: حملہ کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حملہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مکتب تشیع سے ہے اور اس میں فرقہ پرست دہشتگرد ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ اور فائرنگ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی استرانہ میں گول چوک کے قریب 10، 12 نوجوان اکٹھے کھڑے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو دہشتگرد آئے اور انہوں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ذیشان حیدر موقع پر جاں بحق جبکہ وہاں موجود 8 افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں حسن رضا، محسن رضا، ندیم صفدر، نزاکت علی، منور علی، شہباز اور مختار شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ شدید زخمی ہونے والے یاسر فیاض کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا تاہم بعد ازاں یاسر فیاض بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حملہ کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حملہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مکتب تشیع سے ہے اور اس حملہ میں فرقہ پرست دہشتگرد ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد پر حملہ کیا گیا، ان تمام کا تعلق بلوچ خاندان سے ہے اور وہ رواں سال لاپتہ ہونے کے بعد شہید ہونے والے نوید حسین کے قریبی رشتہ دار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 207251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207251/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-فائرنگ-اور-ہینڈ-گرنیڈ-حملہ-دو-افراد-جاں-بحق-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org