QR CodeQR Code

الخدمت کے تحت 650 مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا

29 Oct 2012 01:29

اسلام ٹائمز: مسجد قباء میں گوشت کی تقسیم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ خوف کے ماحول کے باجود عوام نے کھالیں دے کر جماعت اسلامی اور الخدمت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی رفاحی تنظیم الخدمت کے تحت کی جانے والی قربانی فی سبیل للہ کے تحت ضلع وسطی میں مسجد قباء فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں 650 مستحق، غریب و نادار خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے مستحق افراد میں گوشت تقسیم کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی، ضلع وسطی کے امیر فاروق نعمت اللہ، نائب امیر فصیح الرحمن، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سرفراز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ قربانی کا مقصد اور منشاء یہی ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے غریب بھائیوں کو شریک کیا جائے اور قربانی کا گوشت غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کو پہنچایا جائے، اسی منشا کے تحت الخدمت نے فی سبیل للہ قربانی کی ہے اور مستحق افراد اور خاندانوں میں گوشت تقسیم کرنے کا بندوبست کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات باعثِ تشکر ہے کہ خوف و حراس کے ماحول کے باوجود عوام نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جماعت اسلامی اور الخدمت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر قربانی کی کھالیں الخدمت کو دی ہیں اور الخدمت نے بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید منور حسن نے کہا کہ اس سال بھی کھالیں چھیننے کے واقعات رونما ہوئے ہیں مگر خوش آئند بات یہ ہے کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھالیں چھیننے کی کوششوں کا ناکام بنا دیا اور چھینی گئی کھالیں واپس لیں۔


خبر کا کوڈ: 207264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207264/الخدمت-کے-تحت-650-مستحق-خاندانوں-میں-گوشت-تقسیم-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org