0
Sunday 21 Feb 2010 14:56

بھارت کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار

بھارت کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار
نئی دہلی:بھارت،پاکستان کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں دہشت گردی کے علاوہ دیگر معاملات پر بات چیت کیلئے رضامند ہو گیا ہے۔25 فروری کو ہونے والے مذاکرات میں لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت اور کشمیریوں کیلئے اعتماد سازی کے دیگر اقدامات بھی زیر غور آسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے اس بات کا عندیہ جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی سے نئی دلی میں ملاقات میں دیا۔محبوبہ مفتی نے ملاقات میں چدم برم سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب تجارت میں حائل رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا۔چدم برم نے محبوبہ مفتی کو یقین دہانی کرائی کہ بھارتی حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور پاکستانی وزیر خارجہ کو اس سلسلے میں درخواست کی جاسکتی ہے کہ جموں و کشمیر بینک کی برانچیں آزاد کشمیر میں کھولنے کی اجازت دی جائے۔بھارتی میڈیا کے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا جموں و کشمیر بینک کی اس سلسلے میں درخواست پر راضی نہیں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں پاکستانی بینک کی برانچ بھی سرینگر اور جموں میں کھولنے کی اجازت دینا پڑے گی۔ بھارتی وزیر داخلہ نے محبوبہ مفتی کو یقین دلایا کہ لائن آف کنٹرول کے آرپار تجارت کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد اور پونچھ ٹریڈ سینٹرز پر بہتر انفرااسٹرکچر سہولتیں بہتر بنائی جائیں گی۔ملاقات میں محبوبہ مفتی نے شکایت کی کہ 2005 میں شروع ہونے والی لائن آف کنٹرول کے آرپار بس سروس سخت سیکیورٹی اور طویل طریقہ کار کی وجہ سے اپنی کشش کھو رہی ہے۔اور بہت کم لوگ یہ سروس استعمال کر رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 20729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش