QR CodeQR Code

مسئلہ حل ہوگیا، امریکہ میں عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

29 Oct 2012 12:08

اسلام ٹائمز: جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں عمران خان کو ٹورنٹو ایئر پورٹ پر روکے جانے کا علم ہے، اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ عمران خان کا امریکہ میں خیرمقدم کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو امریکی حکام کی جانب سے نیویارک جانے سے روکے جانے کے دو روز بعد امریکی محکمہ خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ عمران خان کا امریکہ میں خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں عمران خان کو ٹورنٹو ایئر پورٹ پر روکے جانے کا علم ہے، واقعے کے روز جیو نیوز کے نمائندے نے امریکی محکمہ خارجہ سے استفسار کیا تھا کہ یہ کیا معاملہ ہے، جس کے جواب میں آج ایک مختصر سا بیان جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 207348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207348/مسئلہ-حل-ہوگیا-امریکہ-میں-عمران-خان-کو-خوش-آمدید-کہتے-ہیں-امریکی-محکمہ-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org