QR CodeQR Code

موجودہ حکومت عوام مخالف پالیسیاں بنا رہی ہے، جنرل وی کے سنگھ

29 Oct 2012 20:37

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس میں سابق بھارتی فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام نئے رہنماوٴں کو منتخب کریں، ایسے بھارتی حکمران چاہیئیں جو کرپشن پر باہر کئے جا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی فوجی سربراہ جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ فوری طور پر تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ممبئی میں انہوں نے یہ مطالبہ کرپشن کے خلاف سرگرم کارکن انا ہزارے کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔ جنرل وی کے سنگھ نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے سماجی رہنما انا ہزارے کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ نئی دلی میں اناہزارے کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا موجودہ حکومت عوام مخالف پالیسیاں بنا رہی ہے۔ عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ 

سابق بھارتی فوجی سربراہ نے انا ہزارے کی ٹیم میں شامل ہونے کے موقع پر کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت عوام مخالف پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی عوام موجودہ پالیسیوں سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ سابق بھارتی فوجی سربراہ نے موجودہ بھارتی قیادت پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاست دان کرپٹ ہیں اور اپنی تجوریوں کو بھرنے میں مصروف ہیں، بھارتی حکمرانوں کو نکالنے کا وقت آچکا ہے، بھارتی عوام نئے رہنماوٴں کو منتخب کریں، ایسے بھارتی حکمران چاہیئیں جو کرپشن پر باہر کئے جا سکیں۔ انہوں نے انگریزوں کے بنائے گئے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

 


خبر کا کوڈ: 207496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207496/موجودہ-حکومت-عوام-مخالف-پالیسیاں-بنا-رہی-ہے-جنرل-وی-کے-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org