QR CodeQR Code

آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری

30 Oct 2012 09:46

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق گولہ باری سے بٹل کے متاثرہ علاقے میں ٹریفک معطل ہوگیا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آخری اطلاعات تک سرحد کی دونوں جانب کئی گھنٹوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی، جس کے بعد پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر ضلع پونچھ میں بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ جس کے بعد پاک فوج کو بھی جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ گولہ باری سے بٹل کے متاثرہ علاقے میں ٹریفک معطل ہو گیا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آخری اطلاعات تک سرحد کی دونوں جانب کئی گھنٹوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 207581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207581/آزاد-کشمیر-کے-بٹل-سیکٹر-میں-بھارتی-فوج-کی-جانب-سے-گولہ-باری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org