QR CodeQR Code

حکومت محرم الحرام سے قبل امن و امان کی فضاء خراب کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کرے، علامہ اصغر عسکری

30 Oct 2012 20:14

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان میں ہینڈ گرنیڈ حملے میں شہید ہونے والے ذیشان حیدر اور یاسر فیاض کی نماز جنازہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی عوام اور علماء کرام ملکر ان ملک دشمنوں کی اس سازش کی ناکام بنا دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری کا کہنا ہے کہ حکومت محرم الحرام سے قبل دہشتگردی کے ذریعے امن و امان کی فضاء خراب کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کے روز ہینڈ گرنیڈ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ذیشان حیدر اور یاسر فیاض کی نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر محرم الحرام سے قبل ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تاہم شیعہ سنی عوام اور علماء کرام ملکر ان ملک دشمنوں کی اس سازش کی ناکام بنا دیں اور حکومت قیام امن کیلئے شرپسند عناصر کو کنٹرول کرے، انہوں نے ہینڈ گرنیڈ حملے اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اہل تشیع کا قتل عام جاری ہے اور حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی آئی خان کی انتظامیہ دہشتگردی کے اس حملے میں ملوث شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کرے اور شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوششوں کو فوری نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 207761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207761/حکومت-محرم-الحرام-سے-قبل-امن-امان-کی-فضاء-خراب-کرنیوالے-عناصر-کیخلاف-کارروائی-کرے-علامہ-اصغر-عسکری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org