0
Tuesday 30 Oct 2012 20:08
سوڈان پر ہونیوالی صیہونی جارحیت قابل مذمت ہے

کسی بھی ملک کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے، رامین مہمانپرست

کسی بھی ملک کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے، رامین مہمانپرست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ملک کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج تہران میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یورپی پارلیمانی وفد کے دورہ ایران کی منسوخی کے بارے میں کہا کہ بہت سے مغربی ممالک اور بعض ایسی شخصیات جن کی اسلامی جمہوری ایران سے دشمنی ثابت ہوچکی ہے، انہوں نے اس دورے کو روکنے کی بہت کوشش کی تھی اور بالآخر ان ممالک کے دباؤ پر یورپی پارلیمانی وفد نے اپنے دورے کے لئے ایک پیشگی شرط رکھ دی، جسے ایران نے قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات معمول کی بات ہے اور باہمی دورں سے ان تعلقات میں فروغ کے مواقع پائے جاتے ہیں۔ رامین مہمانپرست کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی جرمن پارلیمانی دوستی گروپ کا ایک وفد ایران کے دورے پر ہے۔

رامین مہمان پرست نے سوڈان پر صیہونی حکومت کے حملے کے بارے میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ علاقے کے ممالک پر صیہونی حکومت کی ظلم و جارحیت جاری ہے اور اس سلسلے میں مغربی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں خاموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سوڈان پر ہونے والی جارحیت کی مذمت کرتا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس سلسلے میں سنجیدہ اقدام کرے۔ مہمان پرست نے میانمار میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں مذہبی لڑائی کے خاتمے کے لئے ہر قسم کی کوششیں کی جانی چاہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اگر مقابل فریق ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو مکمل طور پر قبول کرلے تو اصل مسئلہ حل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 207763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش