QR CodeQR Code

بہاولپور، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 26 ہوگئی

31 Oct 2012 13:37

اسلام ٹائمز: ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے احمد پور شرقیہ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولپور میں بائی پاس کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ جبکہ متعدد زخمی ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے احمد پور شرقیہ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، وین کی باڈی کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا، امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 207797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207797/بہاولپور-مسافر-وین-اور-ٹرک-میں-تصادم-ہلاک-ہونیوالوں-کی-تعداد-26-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org