0
Wednesday 31 Oct 2012 20:47

ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی بدمعاش امریکا نے قانون ہاتھ میں لے رکھا ہے،فضل کریم

ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی بدمعاش امریکا نے قانون ہاتھ میں لے رکھا ہے،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی چابی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پاس ہے،دشمن کی نظریں بلوچستان پر ہیں، بلوچستان میں را کے ایجنٹ سرگرم ہیں جو اپنے ایجنٹوں کی مدد سے عسکری تنظیمیں بناتے ہیں اور علیحدگی پسندی کو ہوا دیتے ہیں، بیرونی ایجنڈے کو ہر صورت ناکام بنانا ہو گا، ڈرون حملوں کے ذریعے عالمی بدمعاش امریکا نے قانون ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امریکی بالادستی سے نجات کے لیے روس، چین، ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر علاقائی بلاک تشکیل دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عدالتِ عظمیٰ کی کوششیں قابل تعریف ہیں مگر حکمران عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اور فلاحی سکیمیں بھی کرپشن کا شکار ہیں، کمیشن مافیا خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں موروثی سیاست کی اجارہ داری ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے ملالہ کیس کو پاکستان سے مطالبات منوانے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریات پرست قوم مفاد پرست حکمرانوں کے خلاف متحد ہو جائے، قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو درپیش بحران ختم ہوں گے اورکرپٹ امریکی غلام حکمرانوں سے نجات ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 208031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش