0
Thursday 1 Nov 2012 00:33

شہید حسن شمسی کا چہلم کل ملتان میں ہوگا

شہید حسن شمسی کا چہلم کل ملتان میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ 26 ستمبر کو شہید ہونے والے سپاہ محمد (ص) ملتان کے رہنماء جو کہ 16 سالوں سے بے گناہ اسیری کی زندگی گذار رہے تھے کی رسم چہلم کل یکم نومبر بروز جمعرات کو دربار حضرت سخی سلطان علی اکبر سورج میانی ملتان میں ہوگی، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چہلم کی مجلس عزاء سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ عسکری الھدایت، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ اقتدار حسین نقوی اور دیگر علمائے کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چہلم کی سیکورٹی کے انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مقامی انجمن سنبھالے گی، چہلم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کے اجلاس میں تمام انتظامی اُمور کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
خبر کا کوڈ : 208055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش