QR CodeQR Code

سپریم کورٹ بار انتخابات، پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ پینل کی فتح، اسرار الحق صدر، راجہ جاوید اقبال سیکرٹری منتخب

1 Nov 2012 00:24

اسلام ٹائمز: جیت کے غیر سرکاری غیر حتمی اعلان کے بعد نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کی بقاء، اداروں کے تقدس اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کردار ادا کریں گے اور وکلاء کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ مکمل ہو گئی ہے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کا حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کا پینل جیت گیا ہے، میاں اسرارالحق صدر، راجہ جاوید اقبال سیکرٹری، عبدالمجید خان سردار ایڈیشنل سیکریٹری اور عبدالرشید قاری فنانس سیکریٹری منتخب قرار ہو گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کے حمایتی وکلاء نے بھنگڑے ڈال کر جیت کا جشن منایا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی، جو کھانے کے وقفے کے ساتھ شام 5 بجے تک جاری رہی، غیرحتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ پیپلز پارٹی کےحمایت یافتہ میاں اسرارالحق، حامد خان گروپ کے احمد اویس کو شکست دیکر صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کے علاوہ راجہ جاوید اقبال کو سیکرٹری، عبدالمجید خان سردار کو ایڈیشنل سیکرٹری اور عبدالرشید قاری کو فنانس سیکریٹری چن لیا گیا ہے۔

جیتنے والے امیدواروں کے حمایتی وکلاء نے نعرے بازی کر کے اور بھنگڑے ڈال کر جیت کا جشن منایا۔ بعد میں نو منتخب صدر میاں اسرارالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کی بقاء، اداروں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کردار ادا کریں گے اور وکلاء کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔


خبر کا کوڈ: 208067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208067/سپریم-کورٹ-بار-انتخابات-پیپلز-پارٹی-کے-حمایت-یافتہ-پینل-کی-فتح-اسرار-الحق-صدر-راجہ-جاوید-اقبال-سیکرٹری-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org