QR CodeQR Code

دبئی میں حماس رہنما کا قتل عالمی سکیورٹی کیلیے خطرہ،دبئی حکام

22 Feb 2010 15:14

دبئی حکام نے یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر گیارہ خفیہ ایجنٹوں کے دبئی میں داخل ہو کر حماس رہنما کے قتل کے واقعہ کو عالمی سکیورٹی کیلیے خطرہ قرار دیدیا


دبئی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی حکام نے یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر گیارہ خفیہ ایجنٹوں کے دبئی میں داخل ہو کر حماس رہنما کے قتل کے واقعہ کو عالمی سکیورٹی کیلیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔آئرلینڈ حکومت نے معاملہ یورپی یونین کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی پولیس کے مطابق برطانیہ،فرانس،آئرلینڈ اور جرمنی کے پاسپورٹس کے حامل گیارہ افراد دبئی میں حماس رہنما کے قتل میں ملوث ہیں۔یہ رحجان دنیا بھر میں انفرادی اور اجتماعی سکیورٹی کیلیے بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔پاسپورٹس اصلی تھے تاہم ان کا استعمال غیر قانونی طور پر کیا گیا۔دبئی حکام نے یورپی ممالک سے اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی تنظیم حماس نے قتل کا ذمہ دار اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو قرار دیا ہے۔دوسری جانب آئرلینڈ وزیر خارجہ نے پاسپورٹس کے سلسلے میں اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی اور کہا کہ اب یہ معاملہ یورپی یونین کے آئندہ اجلا س میں اٹھایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 20814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/20814/دبئی-میں-حماس-رہنما-کا-قتل-عالمی-سکیورٹی-کیلیے-خطرہ-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org