QR CodeQR Code

اب سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے، احمد نواز انجم

1 Nov 2012 15:03

اسلام ٹائمز: تحریک منہاج القرآن کے رہنماء نے کنونشن سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہر القادری قوم کو خواب غفلت سے جگانے کے لئے پاکستان تشریف لارہے ہیں۔ اگر عوام نے اب بھی بیدار ہو کر استحصالی انتخابی نظام کے خلاف پرامن بغاوت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ اگر عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں تو انہیں موجودہ انتخابی نظام کو بدلنے اور الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کے لئے منظم اور نتیجہ خیز کاوش کرنا ہو گی۔ اور اس مقصد کے لئے کسی ایسی جماعت کا ساتھ دینا ہو گا جو ملک میں منشور اور میرٹ کی سیاست کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ قوم مقتدر طبقے کو اختیارات دینے والے نظام کا جائزہ لے جو گزشتہ چھ دہائیوں سے چند خاندانوں کو حق حکمرانی تفویض کر رہا ہے۔ اب سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن پی پی 14 کے زیر اہتمام صادق آباد میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے کے گوندل، آصف قادری، ریاض محمود اور سہیل عباسی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہر القادری قوم کو خواب غفلت سے جگانے کے لئے پاکستان تشریف لارہے ہیں۔ اگر عوام نے اب بھی بیدار ہو کر استحصالی انتخابی نظام کے خلاف پرامن بغاوت نہ کی تو ظالم حکمران اگلے چایچ سالوں میں ان کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 208240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208240/اب-سیاست-نہیں-ریاست-بچانے-کا-وقت-ہے-احمد-نواز-انجم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org