0
Thursday 1 Nov 2012 20:15

ایک کروڑ روپے سے زائد سر کی قیمت والے 89 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن

ایک کروڑ روپے سے زائد سر کی قیمت والے 89 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر ایک کروڑ روپے سے زائد سر کی قیمت والے 89 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ آپریشن شروع۔ آپریشن میں حساس اداروں کے افسران، پولیس، سپیشل برانچ اور اینٹی انسداد دہشت گردی فورس حصہ لے رہی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کو ملنے والی معلومات میں ان 89 دہشت گردوں کی مکمل تفصیلات، ان کی دہشت گردی کی کاروائیاں اور ان کے سابقہ اور موجودہ حلئے بھی بتائے گئے ہیں۔

ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی، تحریک طالبان، حرکت الجہاد اسلامی، جیش محمد مسعود اظہر گروپ، امیر لشکر تحریک، خراساں طالبان بیت اللہ تحریک، طالبان قاری عبیداللہ گروپ، الفرقان تحریک طالبان، طارق کارواں گروپ، حزب سپاہ اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔ وزارت داخلہ کو حساس اداروں کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات میں ان کی عمریں، تعلیم، لب و لہجہ، سابقہ و موجودہ نام اور ان کا مکمل کریمنل ریکارڈ بھی شامل ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق 89 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مختلف جیلوں میں قید ان کے ساتھیوں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 208310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش