QR CodeQR Code

پنجاب سمیت پورا ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، شاہ محمود قریشی

1 Nov 2012 23:31

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کا لاہور میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سونامی ایک بار پھر اپنے اُسی انداز سے اُبھرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت پورا ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، سونامی ختم نہیں ہوئی بلکہ اُسی طرح رواں دواں ہے جیسے پہلے تھی، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ بانٹنے اور یوتھ فیسٹیول کرانے سے نوجوانوں کا ووٹ نہیں لیا جا سکتا، یوتھ پالیسی متعارف کرانے کے لیے 4 نومبر کو لاہور میں یوتھ کنونشن منعقد ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 208364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208364/پنجاب-سمیت-پورا-ملک-دیوالیہ-ہونے-کے-قریب-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org