QR CodeQR Code

امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی آڑ میں مسلمانوں کو دبانا چاہتا ہے، حامد سعید کاظمی

2 Nov 2012 00:18

اسلام ٹائمز: سابق وفاقی وزیر نے رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ اسلم بیگ اور حمید گل کے وارنٹ جاری کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مجھ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، اس کے باوجود بھی حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا، آئندہ الیکشن رحیم یار خان سے لڑوں گا، ڈرون حملے ملکی سالمیت پر حملے ہیں انہیں فوری بند کیا جائے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے رحیم یار خان میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے، سپریم کورٹ خود اسلم بیگ اور حمید گل کے وارنٹ جاری کرے اور اس پر حکومت عمل درآمد کرے، اُنہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے میڈیا پر آکر مجھ پر الزام تو لگایا لیکن سپریم کورٹ میں وہ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی آڑ میں مسلمانوں کو دبانا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 208368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208368/امریکہ-دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-کی-آڑ-میں-مسلمانوں-کو-دبانا-چاہتا-ہے-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org