0
Friday 2 Nov 2012 00:22

حسن شمسی کی جیل میں شہادت کی تفتیش عدالتی کمیشن کے ذریعے کرائی جائے، علامہ عبدالخالق اسدی

حسن شمسی کی جیل میں شہادت کی تفتیش عدالتی کمیشن کے ذریعے کرائی جائے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں بے گناہ قید اسیروں کو رہا کیا جائے، ڈسٹرکٹ جیل میں سید حسن رضا شمسی کی شہادت کے بعد ملت جعفریہ سمجھتی ہے کہ ملت جعفریہ کے اسیر جو کہ پورے پاکستان کی مختلف جیلوں میں ہیں وہ غیر محفوظ ہیں، ہم حکومت پاکستان اور پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیلوں میں قید ہمارے اسیروں کو مکمل تحفظ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دربار سخی سلطان علی اکبر سورج میانی ملتان میں شہید حسن رضا شمسی کی چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اُنہوں نے کہا کہ جیلوں میں شہادت ہوتی ہے تو وہ بھی ہمارے ہی مومنین کی ہوتی ہے اور سزائے موت پر عمل درآمد ہوتا ہے تو وہ بھی شیعیان حیدر کرار (ع) کا قتل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کبھی ہمارے مومنین کو بسوں سے اُتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیا جاتا ہے تو کبھی خودکش حملوں کا شکار کیا جاتا ہے، پاکستان کی کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ہمارا خون نہ بہایا گیا ہو۔ چہلم کی مجلس سے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری، ذاکر اہلبیت (ع) موسیٰ رضا خان، ذاکر اہلبیت (ع) اعجاز حسین، ذاکر اہلبیت (ع) ناصر عباس جام، حافظ سلیم رضا شمسی، ڈاکٹر باقر حسین، فخر نسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 208369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش