0
Friday 2 Nov 2012 20:56

آئندہ الیکشن میں امریکہ نواز سیاستدانوں اور دہشتگردوں کا راستہ روکیں گے، علامہ رمضان توقیر

آئندہ الیکشن میں امریکہ نواز سیاستدانوں اور دہشتگردوں کا راستہ روکیں گے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ ضلعی جعفریہ کونسل شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس جامعتہ النجف کوٹلی امام میں منعقد ہوا، اس موقع پر ملک سونا خان کو ایس یو سی تحصیل پروا کا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں 35 کے قریب یونٹس کے عہدیداران نے شرکت کی، اور متفقہ طور پر ضلعی آرگنائزر مولانا عابد حسین آصفی کو صدر منتخب کرلیا گیا، اجلاس میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں امریکہ نواز لوگوں اور دہشتگردوں کا راستہ روکیں گے، اسمبلیوں کے دروازے اسلام دشمن اور انتشار پھیلانے والے عناصر کیلئے بند کردیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے پیروکار اتحاد وحدت کے ذریعے وطن عزیز کیخلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام بنا دیں اور ماہ محرم الحرام کے دوران بھی بھائی چارے کی فضاء قائم رکھی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، کراچی اور کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ نے ملک کے ہر محب وطن شہری کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے، قبل ازیں اجلاس کے دوران محرم الحرام، آئندہ الیکشن، صوبائی کونسل کے آئندہ اجلاس اور جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں منعقد ہونے والی شان رسالت (ص) و ولایت کانفرنس کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 208376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش