QR CodeQR Code

پاکستان کو جمہوریت نہیں نظام مصطفی کی ضرورت ہے،پیر معصوم شاہ نقوی

2 Nov 2012 12:37

اسلام ٹائمز:جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ہمیں نفاذ نظام مصطفی(ص) کیلئے تن من اور دھن کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل جمعیت علماء پاکستان کے دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرینگے اور جے یو پی ایک بڑے انتخابی اتحاد کو بھی بنانے میں کامیاب ہو جائے گی، وطن عزیز کو جمہوریت نہیں اب صرف نظام مصطفی(ص) کی ضرورت ہے۔

جے یو پی کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا کہ اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ہمیں نفاذ نظام مصطفی(ص) کیلئے تن من اور دھن کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہئے اور اس عظیم مقصد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا۔ اس موقع پر مرکزی امیر سید مصطفی اشرف رضوی، مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی، پیر نفیس الحسن بخاری، محمد آصف بٹ، پیر عثمان نوری، سید اسرار حسین شیرازی، پیر اختر رسول، چودھری غلام نبی اور سید عقیل حیدر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 208454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208454/پاکستان-کو-جمہوریت-نہیں-نظام-مصطفی-کی-ضرورت-ہے-پیر-معصوم-شاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org