QR CodeQR Code

توہین آمیز فلم کے خلاف راولپنڈی تا کراچی لانگ مارچ کریں گے، مظہر سعید کاظمی

2 Nov 2012 21:00

اسلام ٹائمز: جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ نے ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبیک یارسول اللہ (ص) لانگ مارچ 8 نومبر کو فوارہ چوک راولپنڈی سے شروع ہوگا اور 12 نومبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اہلسنت پاکستان نے 8 تا 12 نومبر لبیک یا رسول اللہ(ص) لانگ مارچ کا پروگرام بنایا ہے، لانگ مارچ 8 نومبر کو فوارہ چوک راولپنڈی سے شروع ہوگا جو کہ ملک کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 12 نومبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا، اُنہوں نے کہا کہ اس لانگ مارچ میں ہزاروں عاشقان مصطفیٰ (ص) شریک ہونگے یہ تاریخی اور فقیدالمثال لانگ مارچ یادگار ہوگا۔ اپنی رہائش گاہ (ملتان) پر جماعت اہلسنت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سید مظہر سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ لبیک یا رسول اللہ (ص) لانگ مارچ کے قائدین اور شرکاء 10 نومبر کو 12 بجے دن ملتان پہنچیں گے۔ جہاں اہلیان ملتان اُن کا بھرپور استقبال کریں گے اور اُن کے ساتھ کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 208526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208526/توہین-آمیز-فلم-کے-خلاف-راولپنڈی-کراچی-لانگ-مارچ-کریں-گے-مظہر-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org