0
Friday 2 Nov 2012 18:59

علامہ ناصر عباس جعفری کے اندرون سندھ اور بلوچستان کے دورہ جات کی رپورٹ

علامہ ناصر عباس جعفری کے اندرون سندھ اور بلوچستان کے دورہ جات کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ بلوچستان کے دورہ جات کئے، اس مناسبت سے علامہ ناصر عباس جعفری کے ڈیر ہ الٰہ یار پہنچنے پر مجلس وحدت کے عہدیداران، کارکنوں اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیر الٰہ یار میں ایک اجتماع سے خطاب کیا اور پھر آپ نے سیلاب متاثرین کے لئے مجلس وحدت کے شعبہ ویلفیئر خیر العمل فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا نیز ان کی مشکلات کو قریب سے دیکھا۔ سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرین کے لئے قائم خیمہ بستی اور سیلاب زدگان کی امدادرسانی کے عمل کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے شعبہ ویلفیئر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مظلوم اور متاثرین کی امداد اللہ کے نزدیک انتہائی پسندیدہ عمل اور عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت پر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے کہا کہ آپ کا دکھ ہمارا دکھ ہے آپ کا درد ہمارا درد ہم جتنا ہوسکے آپ کی خدمت کرینگے اور یہ خدمات آپ پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ آپ بھائیوں بہنوں کا حق ہے۔

بعد ازاں ڈیر ہ الٰہ یار سٹی کے حسینی امام بارگاہ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی جبکہ ڈیرہ الٰہ یار میں جمعیت علمائے اسلام ٖ ف کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں دی گئی ایک چائے پارٹی کی دعوت میں شرکت بھی کی اور اس دعوت میں جمعیت علمائے اسلام کے عہدہ داران سے ملکی اور عالم اسلام کے مسائل پر گفت و شنید کی گئی۔ اپنے دورے کے دوسرے روز کی شام آپ نے نصیر آباد میں خواتین کے مدرسہ زینبیہ کا بھی دورہ کیا اور مدرسہ کی طالبات سے گفتگو کی نیز نصیر آباد کی عوام سے بھی خطاب کیا۔ صحبت پور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ تین سو گھرانوں کے لئے فوری طور پر راشن فراہم کرنے کی ہدایات دیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تبلیغات کے لئے کنوینس کے مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں سردار شاہ نواز عمرانی کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی کی دعوت کو آپ نے قبول کیا اور اس دعوت میں شرکت کی جہاں دو طرفہ اہم امور بلوچستان کے مسائل سمیت ملکی مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ نصیر آباد سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قافلہ ڈیر مراد جمالی کی جانب روانہ ہوا جہاں عوام پہلے سے ہی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ پرتپاک عوامی استقبال کے ساتھ آپ ڈیرہ مراد جمالی آئے اور عوام کے ایک جمع غفیر سے خطاب کیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں آپ نے بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی اور کارکنوں کے مسائل سنے اور اہم امور پر خطاب کیا۔ اسی روز آپ نے گوٹھ ہونٹ بخش گولہ میں بھی ایک عوام اجتماع سے خطاب کیا۔

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گوٹھ بیر جوکی میں ایک ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھا جس کی وہاں اشد ضروت تھی، آپ نے مجلس وحدت مسلمین کے عہدہ داران کو صحت کے مسائل کی جانب توجہ دینے پر زور دیا۔ اسی اثناء میں علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ابراہیم خان بلیدی نے آپ کو چائے کی دعوت دی جسے آپ نے قبول کیا اس دعوت میں علاقے کی سرکردہ اہم شخصیات کے ساتھ ملکی اور خاص کر بلوچستان کے مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے اپنے دورے کا آغاز سندھ کے سیلاب متاثرین سے کیا تھا۔ آپ کے ہمراہ مرکزی معاون سیکریٹری تنظیم سازی برائے سندھ و بلوچستان برادر ذکی عابدی، بلوچستان سے شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی، ڈپٹی سیکرٹری کوئٹہ یوسف آغا، سیکرٹری تنظیم سازی بلوچستان علامہ برکت علی مطہری، سیکرٹری تعلیم علامہ تجمل جعفری، سیکرٹری تربیت علامہ ظفر عباس، سیکرٹری فلاح و بہبود سہیل عباس کے علامہ مقامی عہدہ داران شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 208545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش