0
Saturday 3 Nov 2012 12:10

آزادکشمیر، گلگت بلتستان کی مشترکہ اسمبلی قائم کی جائے، جماعت اسلامی

آزادکشمیر، گلگت بلتستان کی مشترکہ اسمبلی قائم کی جائے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان سے گورنر، وزیراعلی کی اصلاحات ختم کر کے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی مشترکہ اسمبلی قائم کی جائے۔ کشمیر کونسل میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دی جائے۔ کیل، شونٹر پاس سے استور اور سکردو کے درمیان سڑک تعمیر کر کے دونوں اطراف روابط بحال کیے جائیں۔ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں سرکاری ملازمتوں میں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے خصوصی کوٹہ رکھا جائے۔ ریاست کے دونوں حصوں کو مشترکہ صدر، سپریم کورٹ اور کشمیر کونسل کے ذریعے آئینی لحاظ سے مربوط کیا جائے۔ آزاد کشمیر کی تمام جماعتیں گلگت بلتستان میں اپنا نظم قائم کریں۔ گلگت بلتستان پیکج، پاکستان کی حکومت نے نہیں بلکہ امریکہ کی ڈکٹیشن پر دیا گیا۔ پاکستان کی قیادت، اسٹیبلشمنٹ مسئلہ کشمیر کو سٹیٹس کی بنیاد پر ختم کر نا چاہتی ہے۔ 

شملہ معائدے کے ظاہری اور خفیہ متن کے حوالے سے بھارت کے دانشور کلدیپ نیئر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے شملہ معائدے میں ظاہر ی متن کے علاوہ خفیہ یہ طے کر لیا تھا کہ ایل او سی ہی مستقل سرحد ہو گی۔ پیپلز پارٹی نے اس کے فوری بعد کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کے لیے اپنی جماعت کی آزاد کشمیر میں ایکسٹینشن کی جبکہ ہم پاکستان جماعت کی شاخ نہیں بھٹو دور میں جبر کے زریعے کے ایچ خورشید سمیت دیگر قدآور شخصیات کو اپنے ساتھ ملا لیا اور سردار قیوم کو صدارت سے ہٹا کر پابند سلاسل کر دیا جس پر ہم نے آزادکشمیر بھر میں مزاحمت کی اور ہم نے اس سازش کے خلاف گلی کوچوں میں اس کا مقابلہ کیا۔ تقسیم کشمیر کا کو ئی ایجنڈا قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ازاد جموں کشمیر عبدالرشید ترابی نے یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر باغ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی امیر نثار احمد شائق نے کی۔
 
امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان نیشنل الائنس کے چارٹر پر عمل درآمد کیا جائے۔ آزاد کشمیر کی پاور پالیٹکس کرنے والی جماعتوں کی قیادت نے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے اور گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے کبھی آواز بلند نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کشمیر کے ساتھ وابستہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کو بنجر کرنا چاہتا ہے جس کے لیے اس نے سپریم کورٹ کا سہارا لیا اور تمام دریائوں پر ڈیم تعمیر کر کے پانی کا رخ پاکستان جانے سے روک رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پانچ لا کھ شہدا کے خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کا ذمہ دار ایجنٹ نکلا جس نے آج کل کینیڈا میں پناہ لی ہوئی ہے۔ 

انہو ں نے کہا کہ دنیا میں شائد ہی کوئی ایسا ملک ہو جس کا صدر یہ غداری کرے یہ دشمن کے ساتھ ملکر اسے یہ کہے کہ اپ ہماری بات مان لیں اور آپ کی مرضی کے مطابق DG, ISI, MI کی تقرری کی جائے گی اور ایٹمی پروگرام امریکہ کے کنٹرول میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبات میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر اس وقت واحد خطہ ہے جس کے 84 فلیگ ہولڈرز کے زیراستعمال 240 گاڑیاں اور ماہانہ 11کروڑ پٹرول کی مد میں قومی خزانے سے نکالا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس امریکہ، بھا رت، چین اور دیگر ممالک میں 15 سے 20 کی کابینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹیکس لگا کر غریب عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے اگر یہی ٹیکس لگانے تھے تو مہاراجہ کے خلاف بغاوت کیوں کی گئی ؟ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور دیگر ٹیکسز کے خلاف ریاست بھر میں مذاحمت کریں گے۔ عوام حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لیے سڑکو ں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شرابی ٹھیکیدار کو گرفتار کر کے رہا کیا گیا اوراس میں ملوث لوگوں کو سزا دینے کے بجا ئے ایک دیانتدار پولیس افیسر کو انتقام کا نشانہ بنا دیا گیا۔ چیف سیکرٹری کے کمیشن کی رپورٹ پر عملدآمد کیا جائے۔ آزادکشمیر میں ہر وزیر وزیراعظم بنا ہوا ہے۔ لاقانونیت کی انتہا ہے۔               
خبر کا کوڈ : 208669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش