0
Saturday 3 Nov 2012 14:38

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک چار رکنی وفد نے متحدہ قومی موومنٹ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ وفد میں قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر عذرا پیچوہو، WHO کے ڈائریکٹر پولیو آپریشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر حامد جعفری، انسداد پولیو کیلئے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر ایلیس ڈیورے اور پولیو مہم کیلئے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر الطاف حسین بوسن شامل تھے۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیز آبادی، جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا اور رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد انور اور طارق جاوید شریک تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے وفدنے انسداد پولیو کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کی جانے والی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وفد نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں اقوام متحدہ کو پاکستان، انڈیا اور نائیجیریا میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ صحت اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراچی ان شہروں میں شامل ہے جہاں کے بعض علاقوں میں لوگوں کے عدم تعاون کے باعث بچوں کے پولیو میں مبتلا ہونے کے خدشات موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کے وفد نے انسداد پولیو کے سلسلے میں ایم کیو ایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کوششوں اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے وژن کو سراہا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عالمی ادارہ صحت کے وفد کو انسداد پولیو کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور وفد سے کہا کہ الطاف حسین کا وژن اس معاملے میں واضح ہے اور ایم کیو ایم کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے کیمپ لگانے کیلئے بھی تیار ہے اور اسے اپنا ہر ممکن تعاون پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 208695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش