0
Saturday 3 Nov 2012 14:47

امریکہ آزاد اور خود مختار اقوام کیلئے مسائل اور مشکلات پیدا کرتا ہے، محمد رضا نقدی

امریکہ آزاد اور خود مختار اقوام کیلئے مسائل اور مشکلات پیدا کرتا ہے، محمد رضا نقدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ جو اقوام آزاد اور خود مختار رہنا چاہتی ہیں امریکہ ہمیشہ ان کے رستے کی رکاوٹ اور انکے لئے مسائل اور مشکلات پیدا کرتا ہے۔ بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن تیرہ آبان (تین نومبر) کی مناسبت سے تاریخ میں امریکی مظالم و جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم و جرائم ابھی تک جاری ہیں اور عراق، افغانستان اور بحرین کے واقعات میں امریکہ کے ہاتھ واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔ بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے مزید کہا کہ امریکہ اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنے کے درپے ہے اور وہ اپنے پٹھوؤں کے ذریعے یہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ رضاکار فورس بسیج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ تعلقات قائم کر لئے جائیں تو ایران کے خلاف خطرہ ختم ہو جائے گا، لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے امریکہ کا خطرہ کبھی ختم نہیں ہوگا، کیونکہ امریکہ ہمیشہ کے لئے ایک خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 208698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش