QR CodeQR Code

بونیر میں خودکش حملہ، مقامی امن کمیٹی کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق

3 Nov 2012 23:11

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق ڈگر میں اسپتال کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل امن کمیٹی کے سربراہ فاتح خان کی گاڑی سے ٹکرا دی، حملے میں 6 زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں خودکش حملہ کے باعث مقامی امن کمیٹی کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈگر میں اسپتال کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل امن کمیٹی کے سربراہ فاتح خان کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ حملے میں فاتح خان اور ان کے تین محافظوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ زحمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈگر داخل کرا دیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاتح خان اپنے پیٹرول پمپ پر جار ہے تھے جہاں ان کا دفتر بھی ہے۔ بی بی سی کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ فاتح خان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور وہ امن کمیٹی کی قیادت بھی کر رہے تھے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں امن کمیٹیوں سے وابستہ افراد پر ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا حملہ ہے۔ دو حملوں میں فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 208717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208717/بونیر-میں-خودکش-حملہ-مقامی-امن-کمیٹی-کے-سربراہ-سمیت-پانچ-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org