QR CodeQR Code

شباب ملی کے کارکن قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں، میاں محمد اسلم

3 Nov 2012 19:55

اسلام ٹائمز:شباب ملی اسلام آباد کی ضلعی باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد فیسٹول میں شباب ملی کی ایک ہزار ٹیموں کو شریک کروانے کی کاوش لائق تحسین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ شباب ملی کے کارکن قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں۔ پاکستانی قوم کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار سمیت تفریح کے مواقعوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ شباب ملی نے اسلام آباد کے نوجوانوں کو بےمقصدیت سے نکال کر صحت مند تفریحی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شباب ملی ضلع اسلام آباد کی ضلعی باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شباب ملی ضلع اسلام آباد کے صدر راؤ جاوید اختر اور سیکرٹری جنرل عبدالستار نے بھی خطاب کیا۔

میاں اسلم نے کہا اسلام آباد فیسٹول میں شباب ملی کی ایک ہزار ٹیموں کو شریک کروانے کی کاوش لائق تحسین ہے، جس سے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو اسپورٹس کے شعبے سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ راؤ جاوید اختر نے کہا شباب ملی اسلام آباد کے نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم بن چکی ہے جو ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کی علامت بن کر اُبھری ہے۔ انھوں نے کہا اسلام آباد فیسٹیول میں شباب ملی کے پلیٹ فارم سے 13ہزار نوجوانوں کو شریک کروایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 208763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208763/شباب-ملی-کے-کارکن-قوم-کی-امیدوں-کا-مرکز-بن-چکے-ہیں-میاں-محمد-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org