QR CodeQR Code

انتخابی اتحاد پر پیپلزپارٹی سے مشاورت جاری ہے، مشاہد حسین سید

4 Nov 2012 01:44

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت یا ادارہ اکیلے مسائل حل نہیں کر سکتا، ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ منظور وٹو جدی پشتی مسلم لیگی ہیں، ہمیں ان سے کوئی خوف نہیں۔ کسی بھی صوبے میں ق لیگ کے بندے توڑنا زیادتی ہوگی۔ انتخابی اتحاد پر پیپلزپارٹی سے مشارورت جاری ہے، مختلف جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویس لغاری ن لیگ کے ٹکٹ پر اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ کسی اور پارٹی میں جانے سے پہلے اویس لغاری کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت یا ادارہ اکیلے مسائل حل نہیں کر سکتا، ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا کوئی پرسان حال نہیں، سپریم کورٹ کے نوٹس پر خوشی ہے۔ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ عدالتی فیصلہ کو تسلیم کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 208851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208851/انتخابی-اتحاد-پر-پیپلزپارٹی-سے-مشاورت-جاری-ہے-مشاہد-حسین-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org