0
Sunday 4 Nov 2012 14:43

اسکردو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران خراب ہونے والا جہاز معمہ بن گیا

اسکردو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران خراب ہونے والا جہاز معمہ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق 31 اکتوبر کو اسکردو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران PIA بوئنگ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ جہاز کے متاثرہ حصے کو کراچی سے آئے ہوئے انجینئر ساتھ لے گئے ہیں جس کی جانچ کے بعد حتمی طور پر اس بارے میں کچھ بتایا جاسکتا ہے۔ پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ناہموار پرواز پر جہاز کے عملے نے لینڈنگ کے بعد چیک کیا تو معلوم ہوا کہ جہاز کی ٹیل کے ساتھ لگے ویک پر اوپر کا حصہ جزوی طور پر متاثر ہوا تھا۔ جس پر شبہ ہوا کہ شاید کوئی پرندہ ٹکرا گیا ہے، اب بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اگر کوئی چیز ٹکرائی ہے تو اسکردو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایسا ہوا ہو یا شاید اسلام آباد سے ہی ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا ہو۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے آئے ہوئے انجینئروں نے جہاز کے متاثرہ حصے کو اتار کر ٹیسٹ کیلئے ہمراہ لے لیا ہے جبکہ اس حصے کی جگہ نیا پارٹس لگا دیا ہے جس کے بعد یکم نومبر کی صبح مذکورہ جہاز اسلام آباد روانہ ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 208856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش