0
Sunday 4 Nov 2012 14:54

سرکاری کوارٹروں پر قابض ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا

سرکاری کوارٹروں پر قابض ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو راجہ فضل خالق نے کہا ہے کہ سرکاری مکانات میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے کوائف جمع کرلئے گئے ہیں اور عنقریب کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری کوارٹروں کے حوالے سے کافی شکایات میڈیا میں آنے کے بعد قائم کی گئی انکوائری رپورٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے بعد ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جو غیر قانونی طریقے سے سرکاری مکانات پر قبضہ کئے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی بھی اطلاعات آئی ہیں کہ کچھ ملازمین اپنے گریڈ سے بڑے مکانات پر سالوں سے رہائش پذیر ہیں اور بعض ملازمین نے اپنے طور پر مکانات پر قبضہ کیا ہوا ہے جن کے خلاف جلد کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مکانات کی منصفانہ اور سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 208857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش