QR CodeQR Code

تحریک انصاف ابھی نہیں یا کبھی نہیں کی بنیاد پر الیکشن میں اترے گی، شاہ محمود

4 Nov 2012 11:53

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین نے ملتان پریس کلب میں ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے عمران خان کی طرف سے دیا گیا تبدیلی کا نعرہ حقیقی شکل اختیار کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن اور اقربا پروری نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اور تمام شعبے دن بدن تنزلی کا شکار ہیں، عالمی خوشحالی انڈکس میں پاکستان کا 132 واں نمبر لمحہ فکریہ ہے، بنگلہ دیش اور دیگر ملک دن بدن ہم سے معیار زندگی میں آگے جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی کوتاہ اندیشیوں نے ہر شعبہ کو تباہی سے دوچار کر رکھا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ غریب غریب تر ہو رہا ہے اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، تحریک انصاف اس بار ابھی نہیں یا کبھی نہیں کی بنیاد پر الیکشن میں اترے گی اور پاکستانی قوم کیلئے عمران خان کی طرف سے دیا گیا تبدیلی کا نعرہ حقیقی شکل اختیار کرے گا۔ اس کے علاوہ ملکی بقاء اور خوشحالی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 208898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208898/تحریک-انصاف-ابھی-نہیں-یا-کبھی-کی-بنیاد-پر-الیکشن-میں-اترے-گی-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org