0
Sunday 4 Nov 2012 12:01

ملتان میں 3 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع، سیکورٹی ہائی الرٹ

ملتان میں 3 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع، سیکورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او ملتان نسیم صادق کی زیرصدارات محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن گوہر نفیس نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز نے اس محرم کو انتہائی حساس قرار دیا ہے اور 3 خودکش حملہ آوروں کے ملتان داخلے کی اطلاع دی ہے۔ اس لیے تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے ٹارگٹ کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محرم کے موقع پر ملتان میں پہلی مرتبہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کے اردگرد سکیورٹی کے تین حصار قائم کیے جائیں گے تاکہ شرپسند عناصر کی مذموم کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 208901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش