0
Sunday 4 Nov 2012 10:14

زاہدان، جشن عید غدیر کے شرکاء پر دہشتگروں کی اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد شدید زخمی

زاہدان، جشن عید غدیر کے شرکاء پر دہشتگروں کی اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مسلح افراد کے دہشت گردانہ حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے اعلٰی سکیورٹی عہدیدار کرنل ایزدی نے بتایا ہے کہ مسلح دہشتگردوں نے جمعہ کی رات جشن عید غدیر میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھروں کو جانے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کرنل ایزدی کے مطابق حملہ آور دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور وہ فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، تاہم پولیس ان افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ برطانیہ اور صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گرد ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائياں انجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 208933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش