0
Sunday 4 Nov 2012 18:34

وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے رابطہ اور فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، مشاہداللہ خان

وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے رابطہ اور فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، مشاہداللہ خان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کریں اور فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما سید محمد مہدی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کی حکومتیں حق حکمرانی کھوچکی ہیں، بلوچستان حکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر فراٹے بھر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لئے سزا یافتہ شخص کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ایوان صدر کو سیاست کا اکھاڑا نہ بنائیں، ان کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 209058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش