QR CodeQR Code

محرم الحرام: 439 علماء کی زبان بندی اور 929 کے پنجاب میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ

4 Nov 2012 20:53

اسلام ٹائمز:حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں مذہبی منافرت پھیلانے، وال چاکنگ کرنے اور شر انگیزی کو فروغ دینے والے لٹریچر پر بھی پابندی ہو گی، پرنٹنگ پریسوں کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 439 علماء کی زبان بندی اور 929 کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خصوصی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی طرف سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے شعلہ بیاں علماء پر پابندی عائد کرنے کے سلسلہ میں 439 علماء کی زبان بندی جبکہ 929 کی صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے لئے سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کی تھیں جنہیں منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منافرت پھیلانے، وال چاکنگ اور شرانگیزی کو فروغ دینے والے لٹریچر پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں قائم پرنٹنگ پریسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 209105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209105/محرم-الحرام-439-علماء-کی-زبان-بندی-اور-929-کے-پنجاب-میں-داخلے-پر-پابندی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org