0
Monday 5 Nov 2012 13:01

رحیم یار خان، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دو رزوہ تربیت گاہ کی تیاریاں جاری

رحیم یار خان، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دو رزوہ تربیت گاہ کی تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی رحیم یار خان کے زیر اہتمام دو رزوہ تربیت گاہ کی تیاریاں جاری ہیں، ضلع بھر سے آنے والے ہزاروں شرکاء کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں، دو روزہ تربیت گاہ 8,9 نومبر کو جامعہ الکلیتہ اسلامیہ میں منعقد کی جائے گی، نو منتخب ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید محمد عابد شاہ کی زیر صدارت ذمہ داران تربیت گاہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں 8،9 نومبر بروز جمعرات و جمعہ الکلیتہ اسلامیہ تھلی روڈ پر ہونے والی دو روزہ تربیت گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ نو منتخب ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید محمد عابد شاہ، ڈاکٹر انوار الحق سٹی امیر جماعت اسلامی، شعیب الرحمان ہارون الرشید باجوہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ تربیت گاہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا تربیتی پروگرام ہوگا۔ جس میں ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے پانچ ہزار سے زائد ارکان، ذمہ داران، امیدواران، رکنیت متفقین، برادر تنظیمات کے ناظمین و عہدیداران شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 209290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش