QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کی تقدیر بدل دے گی، میاں امتیاز احمد

5 Nov 2012 13:05

اسلام ٹائمز: سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت نے کرپشن اور نااہلی کے باعث ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کی تقدیر بدل دے گی، ساڑھے چار سال سے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کا عوام آئندہ انتخابات میں برا حشر کردیں گے، اپنی رہائش گاہ پر لیگی کارکنوں اور حلقہ این اے 196 سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت نے کرپشن اور نااہلی کے باعث ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور قومی ترقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، آج لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ عوام مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی جراتمندانہ اور ملک وعوام دوست پالیسیوں کی بدولت سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عوام جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، میاں امتیاز احمد نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ عام انتخابات قریب ہیں وہ رابطہ عوام مہم تیز کردیں اور مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 209295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209295/مسلم-لیگ-ن-آئندہ-عام-انتخابات-میں-بھاری-اکثریت-سے-کامیاب-ہوکر-ملک-کی-تقدیر-بدل-دے-گی-میاں-امتیاز-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org