0
Monday 5 Nov 2012 13:05

مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کی تقدیر بدل دے گی، میاں امتیاز احمد

مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کی تقدیر بدل دے گی، میاں امتیاز احمد
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کی تقدیر بدل دے گی، ساڑھے چار سال سے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کا عوام آئندہ انتخابات میں برا حشر کردیں گے، اپنی رہائش گاہ پر لیگی کارکنوں اور حلقہ این اے 196 سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت نے کرپشن اور نااہلی کے باعث ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور قومی ترقی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، آج لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ عوام مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی جراتمندانہ اور ملک وعوام دوست پالیسیوں کی بدولت سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عوام جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، میاں امتیاز احمد نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ عام انتخابات قریب ہیں وہ رابطہ عوام مہم تیز کردیں اور مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 209295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش