QR CodeQR Code

ملتان، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی، نتائج میں مبینہ غلطیوں کیخلاف طلباء کا احتجاج

5 Nov 2012 16:41

اسلام ٹائمز: ایم اے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین فاروق مشہدی کا کہنا تھا کسی بھی طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روکا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں امتحانی نتائج میں مبینہ غلطیوں کے خلاف طلبہ و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران مظاہرہ کرنیوالے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں ایم اے ایجوکیشن کے طلباء نے الزام عائد کیا کہ تھا کہ ان کے چوتھے سمسٹر میں ریاضی کے 40 پرچے غائب ہیں اور انہیں پانچویں سمسٹر کا امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جارہی، طلبا نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، یونیورسٹی انتظامیہ نے جب طلبا کو احتجاج کرنے سے روکا تو اس پر طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ میں پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ 

جبکہ ایم اے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین فاروق مشہدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روکا گیا، پرویز نامی ایک طالب علم کی فیس ادا نہیں ہوئی تھی اور وہ پچھلے سمسٹر کے تین مضامین میں بھی فیل تھا۔ جس پر صرف اسے اس سمسٹر میں امتحان دینے سے روکا گیا تو طلبا نے احتجاج شروع کردیا، بعد میں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا کے درمیان مذاکرات میں طے پایا کہ پرویز نامی طالب کو پانچویں سمسٹر کے امتحان میں بیٹھنے دیا جائے گا اور وہ پچھلے سمسٹر کے مضامین کا بھی امتحان دے گا، جس پر طلبا نے احتجاج ختم کردیا۔


خبر کا کوڈ: 209343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209343/ملتان-بہاوالدین-زکریا-یونیورسٹی-نتائج-میں-مبینہ-غلطیوں-کیخلاف-طلباء-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org