QR CodeQR Code

وقت آ گیا ہے قوم نظام مصطفے(ص) کے نفاذ کیلئے ووٹ دے، پیر معصوم شاہ

5 Nov 2012 21:47

اسلام ٹائمز:جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، اگر آج بھی ہم نظام مصطفی (ص) کے نفاذ کیلئے متحد نہ ہو سکے تو قوم پھر اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو گی اور لوٹ کھسوٹ کا پرانا سلسلہ چلتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کرپشن، بدامنی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے گھمبیر مسائل کے باوجود اسمبلیوں میں چپ بیٹھنے والے اراکین اسمبلی کا ان کے حلقوں میں محاسبہ کریں گے، اب خفیہ ووٹوں کے سہارے ختم ہو چکے، پھر بھی الیکشن میں کسی نے دھاندلی کی تو اس کو نہیں چھوڑیں گے، قوم بیلٹ کے ذریعے ملک کی تقدیر خود بدلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے مرکزی امیر سید مصطفےٰ اشرف رضوی کیطرف سے دئیے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جے یو پی کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم نظام مصطفے(ص) کے نفاذ کیلئے ووٹ دے، جے یو پی کا یہ عظیم مشن انشاء اللہ ضرور پورا ہو گا اس کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، اگر آج بھی ہم نظام مصطفی(ص) کے نفاذ کیلئے متحد نہ ہو سکے تو قوم پھر اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو گی اور لوٹ کھسوٹ کا پرانا سلسلہ چلتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 209418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209418/وقت-آ-گیا-ہے-قوم-نظام-مصطفے-ص-کے-نفاذ-کیلئے-ووٹ-دے-پیر-معصوم-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org