QR CodeQR Code

سرکاری ملازمین کی چاندی، پہلی بار جون کی بجائے جنوری میں تنخواہوں میں اضافہ ہوگا

6 Nov 2012 00:10

اسلام ٹائمز: وفاقی حکومت نے 2013ء میں ہونیوالے عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران سیٹ اپ کے قیام سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے نئے نظرثانی شدہ پے سکیلز رائج کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی پہلی بار جون کی بجائے جنوری میں تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جنوری 2013ء سے پے سکیلز پر نظرثانی کرکے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2013ء میں ہونیوالے عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران سیٹ اپ کے قیام سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے نئے نظرثانی شدہ پے سکیلز رائج کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی محکمہ خزانہ نے سابق گورنر سٹیٹ بنک کی سربراہی میں قائم پے اینڈ پنشن کمشن سے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ پے سکیل رواں مالی سال کے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے جائیں تاکہ سرکاری خزانے پر زیادہ بوجھ بھی نہ پڑے اور ملازمین کی تنخواہوں میں کچھ اضافہ بھی ہوجائے۔


خبر کا کوڈ: 209423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209423/سرکاری-ملازمین-کی-چاندی-پہلی-بار-جون-بجائے-جنوری-میں-تنخواہوں-اضافہ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org